پاک وہانگ کانگ میچ: رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں،وسیم اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم قومی کرکٹرمحمد رضوان کی پرفارمنس سے ناخوش ہیں جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا ہے-
باغی ٹی وی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے واکے کرکٹر محمد رضوان سابق کپتان وسیم اکرم کی تنقید کی زد میں آگئے-
پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں اور آؤٹ ہوجائیں،پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔
Much as I love Rizwan, gotta agree with Wasim Bhai on this https://t.co/FrK5sD53uh
— Brashna Kasi (@Brashnaa) September 2, 2022
انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس لائن اپ میں آصف، افتخار، نواز اور شاداب ہیں، اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ، معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور پلیئر آف دی کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اننگز کے آخری اوور میں لگاتار چار چھکے لگا کر خوش دل شاہ نے 35 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان نے ہانگ کانگ کو194 رنز کا ہدف دیا تھا، اور پاکستانی باؤلرز نے 38 رنز پر ہی حریف ٹیم کو آل آوٹ کر دیا جس کے بعد ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 38 رنز پر آؤٹ ہوکر انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کرنے والی 10 ویں ٹیم بن گئی۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اسکور پر میدان بدر ہونے کا ریکارڈ ترکیہ کے پاس ہے۔ ترکیہ 30 اگست 2019 کو جمہوریہ چیک کے خلاف 8.3 اوورز میں صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کم سے کم اسکورپر ہمت ہارنے والی ٹاپ ٹین ٹیموں میں ترکیہ کا نام تین مرتبہ آتا ہےترکیہ 28 اور 32 رنز پر بھی آؤٹ ہوچکی ہے۔ کیمرون کی ٹیم بھی 38 رنز پرواپس پویلین لوٹی-
علاوہ ازیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سے سب کم اسکور پر آؤٹ ہونے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم تھی پاکستان نے2018 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 13.4 اوورز میں 60 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔