جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلےباز ڈیوڈ ملر نے کہا کہ بابراعظم فارم میں نہیں ہیں اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہورہے ہیں، ہماری ٹیم اس کا فائدہ اٹھائے گی۔

باغی ٹی وی : سڈنی میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے میچ کھلاڑی موجود ہیں، وہ بہترین سائیڈ ہے تاہم کپتان بابراعظم اور رضوان مسلسل فارم کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، کوشش ہوگی جلد وکٹ لےکر پاکستان کو پریشر میں لائیں ہمارا پیس اٹیک بہترین فارم ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں ہمارے فاسٹ بولرز نے کئی اہم میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا-

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جمالیا ہے جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔

امید ہے بھارت سیمی فائنل کھیلے گا،سارو گنگولی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 780 پوائٹنس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان 7 ریٹنگ پوائٹنٹس میں کمی کے بعد 842 کے ہمراہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار 863 پوائنٹس کے ہمراہ پہلے، محمد رضوان 842 کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، ویرات کوہلی 638 پوائنٹس کے ہمراہ 10 ویں پوزیشن پر پہچ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسرنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔

انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

Shares: