روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاک سعودی تعلقات کا عظیم تحفہ ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد کی پریس کانفرنس

0
37

مجلس علماء پاکستان کے چیئرمین وبادشاہی مسجدلاہورکے امام و خطیب مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاہے کہ پیغام پاکستان پرمکمل طورپرعمل درآمدکرکے ملک کوامن گہوارہ بنایاجاسکتاہے روڈ ٹومکہ پاک سعودی تعلقات کاعظیم تحفہ ہے ،حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ تمام مسالک ومذاہب متحد ہوکرپاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے کرداراداکریں ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قوم تمام تراختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاکہ مسالک اورمذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہمارامشن ہے بادشاہی مسجدنے ہمیشہ تمام مسالک اورمذاہب کومتحدکرنے میں اہم کرداراداکیاہے ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے قوم متحد ہوجائے پیغام پاکستان پرعمل درآمدکیاجائے توملک گرے لسٹ سے نکل سکتاہے ،انہوں نے کہاکہ ‘ روڈ ٹو مکہ ” پروجیکٹ کی سہولت خوش آئند ہے’اس سے قبل سعودی عرب کی طرف سے انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کو ایسی سہولتیں دی گئیں ہیں ‘کہ اپنے ہی ملک میں امیگریشن کے مراحل کو نپٹا دیا جا تا ہے یقینا اس اقدام سے سعودی عرب میں گھنٹوں تھکا دینے والے امیگریشن چیکنگ مرحلے سے نجات حاصل ہوگی’اس سے نہ صرف حجاج کرام کو طویل صبر آزما انتظارا ور مشکلات سے چھٹکارا ملے گا وہ جلد ان مراحل سے نکل کر بیت اللہ شریف کی حاضری اور منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے یہ ایک بڑا اقدام ہے جس پر ہم سعودی فرماں روا ملک سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی گورنمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان وحکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے پاک سعودی عرب تعلقات اور زیادہ مضبوط ہونگے ‘پاک سعودیہ دوستی ہمیشہ کی طرح لازوال ہے’ اس اقدام سے پاکستا نی عوام کے دلوں میں اور زیادہ محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط ہوگا.

مولانا آزاد نے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ”روڈ ٹو مکہ ” کا عظیم الشان افتتاح کرکے پاکستانی عازمیں حج کو جو آسانی دی ہے اس سے عازمین حج کے دلوں سے دعائیں نکل رہی ہیں’ہم اس موقع پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے حوالے سے بہترین سہولتیں دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی رود ٹو مکہ میں اہم کردار ادا کیا مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ‘جس طرح سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ‘اس طرح ہمارا بھی فرض منصبی اور جذبہ ایمانی کا تقاضا ہے کہ ہم بھی سعودی عرب پر کوئی آنچ نہ آنے دیں اور خدا نخواستہ اگر کوئی مشکل گھڑی آئی تو ان شاء اللہ پاکستانی عوام سب سے پہلے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ‘ اور حرمین شریفین کا تحفظ اپنے جان و مال سے بڑھ کر ہے جس سے ان شاء للہ العزیز کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا’اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ایمان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ پاک سعودی دوستی کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے ۔
محمد اویس

Leave a reply