راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر ریلیز

فلم کا ایمازون پر ریلیز ہونا فلم کی پوری ٹیم کے لئے یقینا ایک خوشخبری ہے
0
45
alia bhatt and ranveer singh

کرن جوہر کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر ریلیز کر دئی ہے، فلم نے سینما گھروں میں دھوم مچا رکھی تھی اور کہا جا رہا ہے کہ اس فلم نے بھارت سمیت پوری دنیامیں جہاں جہاں نمائش پذیر ہوئی 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا.اس فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے ادا کئے ہیں. فلم کا ایمازون پر ریلیز ہونا فلم کی پوری ٹیم کے لئے یقینا ایک خوشخبری ہے. اس حوالے سے فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب راکی اور رانی کی پریم کہانی ایمازون پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے وہ مداح جو فلم کو سینما میں جاکر نہیں دیکھ سکے اب وہ نئے کامیڈی ڈراما فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔ کرن جوہر کی اس فلم میں عالیہ اور رنویر کے ساتھ انڈسٹری کے نامور سینئر اداکاروں دھرمیندرا، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں .” عالیہ اور رنویر پہلی بار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئے ہیں ”اور شائقین نے انکی جوڑی کو بے حد سراہا ہے. فلم کے گیتوں‌کو بھی خوب پذیرائی ملی ہے .

راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

Leave a reply