مظفرآباد۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
سردار تنویر الیاس کے وکلاء معروف قانون دان خواجہ عنصر شبیر ایڈووکیٹ اور ہارون ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی ہے، وکلا کا کہنا ہے کہ امید ہے انصاف ملے گا،
قبل ازیں آزادکشمیر ہائی کورٹ نے قائد ایوان کے انتخاب کو روک دیا آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ا سپیکر اسمبلی کی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا عدالت نے قائد ایوان کی انتخاب کے لیے جاری پراسس کو پیر تک روک دیا اپوزیشن کی جانب سے دائر رٹ پر ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا آزادکشمیر ہائی کورٹ نے قائد ایوان کے انتخاب پر حکم امتناعی جاری کر دیا
مظفرآباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد بہار موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے شاگرد ہیں۔جبکہ ہائی کورٹ مظفرآباد کے قائمقام چیف جسٹس حبیب ضیا سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کے بھائی ہیں
عدالتی فیصلہ کے بعد اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر نے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ماجد خان کی تحریک پر اسپیکر نے غیر آئینی شیڈول جاری کیا اسپیکر نے کسی قسم کی کوئی رولنگ ہی نہیں دی اور شیڈول جاری کر دیا ،ہائی کورٹ نے پیر تک کارروائی روک دی ہے،وزیر اعظم کے انتخاب کا جو سلسلہ تھا وہ ختم ہو گیا اب کوئی کاروئی نہیں ہوسکتی،جب حکومت آپ کی ہے صدر آپ کا ہے تو آپ کو کس چیز کی پریشانی ہے ،آزادکشمیر میں قائد ایوان کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر ہے، آئین کی بالا دستی کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑیں گے، ن لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسمبلی کو چاہیے کہ ادارے کا وقار بحال رکھا جائے
قبل ازیں مظفرآباد،وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا تھا جس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے امیدوار پونے 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3بجکر 15منٹ پر ہوگی امیدوار کی فہرست ساڑھے 3 بجےآویزاں ہوگی حتمی فہرست 4بجکر 15منت تک آویزاں کی جائے گی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ساڑھے 4 بجے کا وقت دیا گیا
پی ٹی آئی کے تنویر الیاس کی جانب سے کاغذات جمع کروا دیئے گئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے
قبل ازیں اسمبلی اجلاس ہوا، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پیش کی گئی تحریک منظورکر لی گئی، وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے پیش کی گئی تحریک کو حکومتی ارکان نے منظور کیا۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک پر اعتراض اٹھا دیا۔
تحریک منظوری پر آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کےانتخاب کی کارروائی آئین اور قانون کیخلاف ہے اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ آپ کیوں آئین کیخلاف اجلاس جاری رکھنا چاہتے ہیں، جہاں آئین خاموش ہو تو پھر روایات کا سہارا لیا جاتا ہے عدم اعتماد کیلئے بلائے گئے اجلاس میں نئے قائد کے انتخاب کی کوئی روایت نہیں ہے اس لیے اس اجلاس کو ختم کرکے نیا اجلاس قائد ایوان کے انتخاب کیلیے بلایا جائے ، اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی انوار الحق نے کہا کہ آئین کی یہ پریکٹس ماضی میں پہلے بھی ہوچکی ہے اس لیے ووٹنگ کے ذریعے نئے قائد ایوان کو منتخب کرنے جارہے ہیں
آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہے جس پر ووٹنگ کیلیے آج اجلاس بلایا گیا تھا ،گزشتہ روز آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا تھا
قبل ازیں صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و نامزد وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے لئے اسمبلی آمد ہوئی،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے پرجوش نعروں سے صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا شاندار استقبال کیا
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات
امریکہ مخالف بیانیہ عمران نیازی کی ابراج گروپ کیس سے بچنے کی ایک چال ہے،حسن مرتضیٰ
وزیراعظم شہباز شریف نے کیا سعودی قیادت کا شکریہ ادا