پی آئی اے انتظامیہ کا روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنیکا اعلان

باغی ٹی وی : نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث 31 اکتوبر سے ہوٹل بند کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے ہوٹل بند کرنے کا اعلان چند گھنٹے بعد ویب سائٹ سے ہٹالیا۔ پی آئی اے نے نوے کی دہائی میں ہوٹل روز ویلٹ 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔

امریکی صدر تھیوڈور روز ویلٹ کے نام پر بنائے گئے ہوٹل کا افتتاح 23 ستمبر 1924 کو ہوا، اس وقت ہوٹل کی مالیت ایک بلین ڈالر کے قریب ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی ہوٹل کی خریداری کی پیشکش کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔

ہوٹل کو جوائنٹ وینچر میں چلانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بارے حکومت کیا کرنے جا رہی؟ بتا دیا


قبل ازیں مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے،مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے

خواجہ آصف اورمحسن نواز رانجھا کے دستخط سے خط ا سپیکر اسدقیصر کو ارسال کیا گیا ہے،ن لیگی اراکین نے خط میں کہا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پرکابینہ کمیٹی کی تشکیل غیرآئینی ہے ،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری دستور کے منافی اور عوامی سرمائے کا ضیاع ہے، مجلس قائمہ نے سوال اٹھایا ہے کہ پی آئی اے کا یہ ہوٹل اس وقت کیوں بیچا جارہا ہے؟

خط میں مزید کہا گیا کہ آئین کی رو سے ایسا کوئی بھی اقدام دستور وقانون کی خلاف ورزی ہے، کورونا کی وجہ سے پروازوں کی طرح سیاحت اور ہوٹل کا شعبہ بھی بدترین متاثر ہوا ہے

مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے


روزویلٹ ہوٹل کی فروخت پر غور کے لیے سی سی او پی اجلاس سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اس اقدام کو ‘غلط وقت’ پر شروع کرنے کی مخالفت کی تھی۔

Shares: