رش سے بچنے کیلئے بزرگوں کی گھنٹوں پہلے دفتر آمد

0
22

قصور
نادرا آفس میں رش سے بچنے کے لئے بزرگ شہری سات بجے ہی پہنچ گئے، وجہ رش سے بچنا اور نادرا عملہ کی طرف سے بار بار کاؤنٹروں پر بلانا بتایا جس سے وہ تھک جاتے ہیں
تفصیلات کے مطابق نادرا آفس قصور بیرون کوٹ عثمان خان والا میں شناختی کارڈ ایکسپائر ہو جانے پر نیا کارڈ بنوانے آنے والے بزرگ شہری سات بجے ہی دفتر کے باہر پہنچ گئے اس بابت جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے جس کے لئے نیا کارڈ بنوانے آئے ہیں دفتر میں بہت رش ہو جاتا ہے جس سے باری جلد نہیں آتی اور نادرا عملہ کی طرف سے بار بار کاؤنٹرروں پر بلایا جاتا ہے جس کے باعث ہم بوڑھے لوگ نڈھال ہو جاتے ہیں تاہم دفتر کے اندر بوڑھے لوگوں کے بیٹھے کا اچھا اور مناسب انتظام ہے مگر گورنمنٹ ہم بوڑھوں پر رحم کرتے ہوئے ہمارے شناختی کارڈز گم ہونے پر آن کال ہمیں ہمارے گھر میں بنا کر دے کیونکہ ہم زیادہ دیر کھڑے نہیں رہ سکتے لہذہ گورنمنٹ ہمارے مطالبے پر عمل کرکے ہمیں ہمارا حق دے

Leave a reply