لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل کو شادمان مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر روبینہ جمیل ودیگر سے جواب طلب کرلیا ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی درخواست پر سماعت کی ،حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے روبینہ جمیل کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا، روبینہ جمیل سنگین دفعات کے تحت درج مقدمے میں ملوث ہیں، روبینہ جمیل سے مقدمہ سے متعلق تحقیقات کرنا ہیں ،ٹرائل عدالت نے قانون کے برعکس روبینہ جمیل کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا ،عدالت ٹرائل عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے،
دوسری جانب لاہور ہائییکورٹ: پی ٹی آیی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے آئی جی پنجاب سے 6 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ،درخواست فرخ حبیب کے بھائی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب کو گوادر میں ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گئے،فرخ حبیب ان کے بھائی اور چار ساتھیوں کو گھر سے اٹھایا گیا ، عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے ،
عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام
تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال