رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے
رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے
پشاور،پی کے 7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وقارخان وفات پاگئے
ترجمان باچا خان مرکز کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا،مرحوم کی نمازجنازہ آج رات 10:30بجے شاہ ڈھیرئی سوات میں ادا کی جائیگی،نماز جنازہ میں عوامی نیشل پارٹی کی مرکزی قیادت، کارکنان، اور مرحوم کے لواحقین،رشتے دار شریک ہوں گے، بعد ازاں مقامی قبرستان میں ہی تدفین کی جائے گی،نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی وقار خان (پی کے 7، سوات) بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔ نماز جنازہ آج بروز ہفتہ رات 10:30 بجے شاہ ڈھیرئی کتیاڑ سوات میں ادا کی جائیگی۔ pic.twitter.com/AJ7qC1sIhy
— Awami National Party (@ANPMarkaz) April 30, 2022
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعلی محمود خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ایم پی اے وقار خان کی اچانک موت انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے۔ وقار خان نے روزاول سے قومی تحریک میں اپنے مشران کے ہمراہ ایک اہم اور متحرک کردار ادا کیا۔صوبہ بھر اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف وقارخان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ آج اگر صوبے میں امن ہے تو اس میں وقارخان،انکے خاندان جیسے ساتھیوں کی قربانیاں شامل ہیں۔ انکی رحلت نہ صرف انکے خاندان، سوات کے عوام بلکہ پوری پارٹی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ آج اے این پی ایک متحرک، مخلص اور نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز