رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ کے 8 افراد میں بھی کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے

رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے، جس پر مزید 8 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اہل خانہ کے مزید 21 افراد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ والدہ، بہن، اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، لیاری اور دیگر علاقوں میں فلاحی کاموں میں مصروفیت رہی تھیں، لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات تاحال کیے جارہے ہیں۔ میں نے نجی اسپتال کراچی سے اپنا کروناٹیسٹ کرایا تھا، جس کی 24اپریل کو مثبت رپورٹ آئی، ڈاکٹر کے مشورے سے گھر میں آئسولیشن اختیار کررکھی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی.

ایم پی اے عبدالرشید کے 3 بچوں،2 بہنوں، بیوی اوروالدہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،عبدالرشید کےبہنوئی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

تھرپارکر سے اقلیتی رکن اسمبلی نے چند روز قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے ساتھ مٹھی میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی، سید عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اقلیتی رکن اسمبلی نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے،  وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

 

خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

Shares: