جدہ ائیرپورٹ پر بے تحاشا رش:پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کی پروازیں تاخیرکا شکار

0
21

ریاض :جدہ ائیرپورٹ پر بے تحاشا رش:پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کی پروازیں تاخیرکا شکار،اطلاعات کے مطابق جدہ سے روانہ ہونے والی تمام ائیرلائنز کی پروازیں طویل تاخیر کا شکارہیں اوراس میں پاکستان کی قومی ایئرلائنزبھی شامل ہیں

جدہ سے ذرائع کے مطابق رش ائیرپورٹ حکام کی جانب سے پروازیں شمالی ٹرمینل پر منتقل کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا،رش کی صورتحال کے باعث تمام بین القوامی ائیرلائنز کو مسافروں کی چیک ان میں مشکلات درپیش ہیں، شمالی ٹرمینل پر صرف 4 بورڈنگ گیٹ دستیاب ہیں اور پروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،اسی مناسبت سے آج شب کی پروازوں میں ممکنہ تاخیر متوقع ہے

ادھر پی آئی اے انتظامیہ نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ مہمانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کے جدہ میں موجود عہدیداران کا سعودی حکام سے مسلسل رابطہ ہے ،پی آئی اے کے مقامی ٹیمیں ائیرپورٹ حکام کا تعاون حاصل کرکے پروازوں کی تاخیر کو کم از کم کرنے کے انتظامات کررہی ہیں

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے صورتحال کی ذاتی حیثیت میں مانیٹرنگ کررہے ہیں ،وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستانی مسافروں کو کم از کم زحمت ہو ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مہمانوں کو پیش آنے والی تاخیر کیلئے پیشگی معذرت خواہ ہیں تاہم ان کے تعاون کی بھی طلبگار ہیں

یہ بھی معلوم ہواہے کہ سی ای او پی آئی اے کا جدہ ائیرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ ہے اور وہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے معاونت کی درخواست کرچکے ہیں ،وفاقی وزیر ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کو تاخیر سےمتاثرہ مسافروں کو ہوٹل فراہم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں‌

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کے سٹیشن منیجر طارق مجید 3203438 54 +966 یا نائب سٹیشن منیجر خضر 4553342 55 +966سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ،پروازوں سے متعلق معلومات پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں

Leave a reply