ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔
بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوںریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملےمیں شہریوں کی ہلاکت پرروس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کےسلسلےمیں درخواست پرکارروائی کا آغازہوگیا ہے یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔
یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کےحملے جاری ہیں دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں کے بعد صورتحال واضح نہیں۔
قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ
صدرزیلنسکی کا کہنا تھا حملہ آورفوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھرجائیں۔ حملہ آورروسی فوج کویہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی۔ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین کے عوام حملہ آورروسی فوجیوں کوبتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔
قبل ازیں یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران میدان جنگ سے پکڑے گئے فوجیوں کو رہا کرنے کے لیے شرط عائد کی تھی یوکرین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجیوں کی پریشان حال مائیں آئیں اور میدان جنگ سے پکڑے گئے اپنے بیٹوں کو لے جائیں تاہم شرط یہ ہے کہ وہ کیف، یوکرین آئیں۔
یوکرین کی جانب سے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس اقدام کو اٹھایا گیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پکڑے جانے والے روسی فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی شائع کردیا ہے۔
اس سے قبل یوکرین نے متعدد بار درجنوں روسی فوجیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا کہ جبکہ یونیفارم میں ملبوس نہتے نوجوانوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز آن لائن گردش کر رہی ہیں۔
کیف نے روسی والدین کے لیے ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کر کے حملے کے حق میں روس عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ روسی والدین معلوم کر سکیں کہ آیا ان کے بیٹے مرنے والوں میں شامل ہیں یا پکڑے گئے۔
دوسری جانب یوکرین پر حملے کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑائی میں اب تک 5840 سے زائد فوجی مارے گئے ہیں، گو کہ اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی روس نے تسلیم کیا تھا کہ اسے نقصان ہوا لیکن اب تک کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔