روس کے مکسڈ مارشل آرٹس خبیب ایک اور گیم میں نظر آئیں گے

باغی ٹی وی : مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے روس کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اب فٹبال میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خبیب نورماگومیدوف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دوڑ لگاتے نظر آرہے ہیں۔
مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے روس کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اب فٹبال میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ خبیب نے گزشتہ سال امریکا کے جسٹن گیتھجے کو مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
32 سالہ خبیب نے کیریئر میں 29 فائٹس لڑیں اور ہر میچ جیتا ، آخری میچ میں بھی ناقابلِ شکست رہنے کے بعد خبیب نے مکسڈ مارش آرٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نے 2008ء میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور 12 سالہ کیریئر میں شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔ خبیب کا 2018ء میں آئرلینڈ کے فائٹر میک گریگر سے بھی سامنا ہوا تھا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔

Shares: