اسلام آباد:روس نےپاکستان کےلیےگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی۔اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیربرائےقومی غذائی تحفظ وتحقیق طارق بشیر چیمہ سےروسی وفد نےملاقات کی۔ملاقات میں دونوں اطراف نے زرعی شعبے میں تعاون اور شراکت داری کےممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اورحامد علی،ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اوراتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔

طارق بشیرچیمہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاری کا حتمی تخمینہ کا ابھی انتظار ہے۔ عالمی برادری بحالی کے مرحلے میں پاکستان کی مدد کرے۔ ان کی حکومت متاثرہ کسان برادری کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

روسی نمائندے یوسف آصف نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے اور گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے۔ روس پاکستان میں چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان سے آلو درآمد کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس آلو کا بڑا درآمد کنندہ ہے۔

 

روسی وفد نے پاکستان کے لئے گندم کی درآمد کرنے کی پیشکش کی تاکہ فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔روس کے ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف نے امید ظاہر کی کہ زراعت میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

Shares: