روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

0
96

ماسکو:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی،اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روس کے قانون ساز اداروں سے ملک سے باہر فوج کے استعمال کی اجازت مانگنے کی درخواست کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی پارلیمنٹ نے روسی صدر کو ملک سے باہر فوج کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔روسی پارلیمنٹ کے تمام 153 سینیٹرز نے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ یوکرائن کے علیحدگی پسندوں کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج صبح روس کے وزارت خارجہ کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ یوکرائن میں فوجی دستوں کی بھیجنے کی پلاننگ نہیں کر رہے ہیں۔

لیکن چند گھنٹوں بعد ہی فیڈریشن کونسل نے روسی صدر کی ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کی تحریری درخواست کو من و عن قبول کر لیا ہے۔یوکرائن کے مشرقی حصے میں علیحدگی پسند یوکرائن سے علیحدگی کے لئے 2014 سے مسلح مزاحمت کر رہے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی درخواست پر فیڈریشن کونسل کے اجلاس کے دوران نائب وزیر دفاع نکولے پانکوف نے کہا یوکرائن کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور یوکرائن کی قیادت تشدد اور خونریزی کے راستے پر گامزن ہے۔

Leave a reply