صدارتی محل کریملین پر ڈرون حملہ، یوکرین نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

0
45

یوکرین کی جانب سے صدارتی محل کریملین پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دے دیا جارہا ہے جبکہ یوکرین نے حملے سے مکمل لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق ماسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی جانب سے لانچ کیے گئے دونوں ان ڈرونز کو مار گرایا ہے جو روسی صدر کے لیے بھیجے گئے تھے۔ جبکہ ماسکو نے اس ضمن میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس جب اور جہاں مناسب سمجھے گا جوابی کارروائی کرے گا جس کا وہ حق محفوظ رکھتا ہے۔


علاوہ ازیں روس میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر کیے جانے والے حملے کی بابت ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کریملین سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی بابت تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ پڑوسیوں کی جانب سے حملے کے وقت بنائی گئی ہے۔

جبکہ کریملن کے مطابق مبینہ حملہ ایک دہشت گردی کا منظم منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد روسی صدر کی زندگی پر حملہ کرنا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں نہ تو روسی صدر زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کریملین کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل روسی صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ یوکرین کےصدرزیلنسکی کی زندگی کو نشانہ نہیں بنائیں گے اور یہ بات انہوں نے سابق اسرائیلی وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت میں کہی تھی۔ جبکہ دوسری جانب یوکرین نے روسی صدارتی محل کریملین پرڈرون حملے سے مکمل لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کا ماسکو میں صدارتی محل پر ڈرون حملے سے کوئی تعلق نہیں، کریملین پر حملے سے یوکرین کو کچھ حاصل نہیں ہونا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کریملین پر حملے کے بہانے روس کے انتہائی سخت ردعمل کا اندازہ ہے۔ ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ کریملن پر ڈرون حملے کے باوجود وکٹری پریڈ کی جائے گی، ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ طے شدہ پروگرام کے تحت 9 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ روس میں سوویت یونین کی نازیوں سے فتح کی یاد میں ہر سال وکٹری ڈے پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Leave a reply