یوکرین میں موجود مغربی ہتھیاروں کو روس نے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی:امریکہ بھی جواب دینے کے لیے تیار

0
98

ماسکو:یوکرین میں موجود مغربی ہتھیاروں کو روس نے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی:امریکہ بھی جواب دینے کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں مغربی ہتھیار سپلائی کرنے والوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ مختلف ممالک سے یوکرین میں ہتھیار بھیجنا نہ صرف ایک خطرناک چال ہے، بلکہ اس کی وجہ سے روسی فوج نشانہ بن سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے روس کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ یوکرین کے معاملے پر امریکہ اور روس کے درمیان کسی بھی نوعیت کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

علاوہ ازیں حالیہ جاری جنگ کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسے دشمن سے لڑ رہا ہے جو پورے روس سے ریزروسٹ اور زبردستی بھرتی کیے گئے افراد کو جنگ کے جہنم میں جھونکنے کے لیے جمع کرتا ہے۔ جو شام سے ہمارے لوگوں کے خلاف کرائے کے فوجیوں کو لانے کا خیال لے کر سامنے آیا ہے۔

روس نے دو ہفتے قبل یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس نے یوکرین کے بڑے شہروں پر بمباری کی ہے اور اب روس کی فوج دارالحکومت کیف کی جانب بڑھ رہی ہے۔
یاد رہے، کیف کے شمال مغربی حصوں میں شدید لڑائی تا حال جاری ہے

Leave a reply