پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا۔
باغی ٹی وی: میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ،کیونکہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرانس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔
2045 تک طبعی موت ختم، بوڑھے جوان ہو سکیں گے،جینیاتی انجینئرز کا دعویٰ
واضح رہے کہ حکام پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ روس سے آنے والے پہلے خام تیل کو پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) صاف کرے گی،جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں فراہمی کا فیصلہ ہوگا، پاکستان کو ملنے والے روسی خام تیل کی قیمت کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے زیادہ اسٹاک درکار ہے، پاکستان نے ابتدائی طور صرف ایک لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے جب کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے خریدنے کے خواہاں ہیں۔
روسی خام تیل کی خریداری کے وقت ایک بڑی بحث اس بات پر تھی کہ کیا روسی خام تیل ’یورل‘ کو پاکستانی ریفائنریاں صاف کر سکتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس کا معیار بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے برینٹ خام تیل سے مختلف ہے پاکستان میں عام طور پر مشرق وسطیٰ سے آنے والا عربیئن لائٹ خام تیل استعمال کیا جاتا ہے۔