اگرکسی نے شرارت کی تودنیا کے نقشے سے مٹادیں گے:یورپی ملکوں کو روسی صدر کا سخت ترین انتباہ

ماسکو :اگرکسی نے شرارت کی تودنیا کے نقشے سے مٹادیں گے:یورپی ملکوں کو روسی صدر کا سخت ترین انتباہ ،اطلاعات کے مطابق روس کے صدر نے یورپی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ ، ان کا ملک کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور منھ توڑ جواب دے گا۔

ملکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے مغربی ملکوں کو اشتعال انگیزی کی بابت سخت خبردار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپ نے مذاکرات سے ہٹ کر کوئی راستہ اختیار کیا تو ماسکو ہر ممکن طریقے سے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

صدر ولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ، دنیا کا کوئی بھی ملک ماسکو کی اعلان کردہ ریڈ لائنوں کو عبور نہیں کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ دنوں ، یوکرین کی حمایت کے بہانے، روس کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.