یوکرین کا روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کرکے خفیہ دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

روسی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا
0
80
hacker

کیف: یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کے سابئر ماہرین نے روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کر لیا-

باغی ٹی وی:”العربیہ” کے مطابق یوکرین کی دفاعی انٹیلی جنس نے پیر کو کہا کہ اس کے سائبر ماہرین نے روسی وزارتِ دفاع کو ہیک کر لیا اور اس کے سرورز تک رسائی کے ذریعے خفیہ دستاویزات اور معلومات حاصل کر لیں جس سے وزارت کا ڈھانچہ ظاہر ہو گیا اور اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات کا انکشاف ہوا۔

یوکرینی وزارتِ دفاع کے مین ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یوکرین کی انٹیلی جنس سروس کے پاس اب معلومات کے تحفظ اور خفیہ کاری (اینکرپشن) کے لیے سافٹ ویئر موجود ہے جو پہلے روسی وزارتِ دفاع کے استعمال میں تھا اور ساتھ ہی روسی وزارت جنگ سے تعلق رکھنے والے درجہ بند خفیہ سرکاری دستاویزات کا ایک ذخیرہ بھی ہے،ان دستاویزات میں "روسی وزارتِ دفاع کے 2,000 سے زیادہ ساختی یونٹس میں گردش کرنے والے آرڈرز، ہدایات، رپورٹس اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔”

ملائشیا کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ،منصب سنبھالنے پرمبارکباد

یوکرینی جی یو آر نے کہا کہ اس کی حاصل کردہ خفیہ معلومات نے روسی وزارتِ دفاع اور اس کی شاخوں کے مکمل ڈھانچے سے پردہ کشائی کو کائیو کے لیے ممکن بنایا ،حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیے سے جنرلز اور روسی وزارتِ دفاع کے ڈھانچہ جاتی یونٹس کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ساتھ نائبین، معاونین اور ماہرین کی شناخت کرنے میں بھی مدد ملی ہے – وہ تمام لوگ جنہوں نے الیکٹرانک دستاویز گردش کرنے والا سافٹ ویئر استعمال کیا جو ‘بیوروکریٹ’ کہلاتا ہے۔

بھارت اور فرانس کا مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال

یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے روسی نائب وزیرِ دفاع تیمور وادیمووچ ایوانوف کا خصوصیت سے ذکر کیا اور کہا کہ اس نے ان سے سرکاری دستاویزات حاصل کیں اور مزید کہا کہ انہوں نے "سائبر حملے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فریقین کو بڑے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ماسکو عام طور پر کائیو کے خلاف سائبر حملوں کے پیچھے ہونے کی تردید کرتا ہے۔

اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

Leave a reply