سال 2019 میں کونسی بڑی کامیابیاں حاصل کیں؟ فیصل جاوید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 2019ءسال میں حکومت کو معیشت سمیت بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی، حکومت ملک کے پسے ہوئے طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2020ءکو عوام کا سال قرار دیا ہے، وزیر اعظم کی تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے اور اس سال عوام کو حکومتی اصلاحات کے ثمرات ملنا شروع ہوں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 2008ءسے 2018ءکے دوران چارٹر آف کرپشن کے ذریعے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا، سابقہ حکومتوں کے 10 سالہ دور میں ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچا جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھی لیکن سال 2020ءمیں مہنگائی کم ہو گی۔

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو پی پی پی اور ن لیگ کی حکومتیں تباہ حال معیشت چھوڑ کر گئی تھیں، وزیراعظم عمران خان نے دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم کیا۔ حکومت کو 2019ءسال کے دوران معیشت کے حوالے سے کامیابیاں حاصل ہوئیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسار کم ہوا ، تجارتی اور مالیاتی خسارے میں بھی کمی ہوئے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ ملک کو آگے لیکر جانے کیلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن پر قابو پانا ضروری تھا، حکومت نے پہلے سال ہی اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت بہتر سمت کی طرف گامزن ہے۔

Shares: