سال 2019 یوٹرن ،سال 2020 حکومت کے خاتمے کا سال،مولا بخش چانڈیو کی پیشنگوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ 2019ء وزیر اعظم عمران خان کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا ، اور2020موجود ہ حکومت کا الوداعی سال ہوگا ۔
نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے بیان میں ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ 2019ء وزیر اعظم عمران خان کے یوٹرنز کے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا ۔عمران خان کے اقتدار کا ایک سال اداروںکے وقار پر ضرب کاری کا سال رہا ،حکومت نے ایک سال کے اندر پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ،حکومت نے اداروں میں تصادم کی نت نئی سازشیں متعارف کروائیں ‘ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی انتہا کردی گئی لیکن جب اپنی باری آئی تواحتساب سے بھی بدترین یوٹرن لے کر آرڈنینس جاری کردیا۔
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ قرضہ نہ لینے ‘ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے سے یوٹرن لیا۔ پچاس لاکھ گھر دینے کے دعویداروں نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا۔ سب بڑا یوٹرن کشمیر پر لیا گیا اور حکومت نے کشمیریوں کے خون کا سودا کیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ یوٹرن لے لے کر بالآخر عمران خان خود بند گلی میں داخل ہوگئے۔ وہ اب ایسی بند گلی میں آگئے ہیں جس سے 2020ء میں نہیں نکل پائیں گے۔ 2020اس حکومت کے الوداع کا سال ہے جیالے قائد کی بات کو حقیقت بناکر چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں آصف زرداری کی بصیرت سے حکومت کو گھر بھیجیں گے ۔