سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کون؟نام سامنے آ گیا

0
76

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سال 2021 کے کرپٹ ترین شخص کے نام کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدرالیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر 2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ تھا۔


رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور رپورٹ کرنے والے 6 صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروسی کا انتخاب کیا ہے۔

جنگل میں رہنے والی عورت جو مردار کھاتی اور جانوروں کی کھال پہنتی ہے

کرپٹ پرسن آف دی ایئر عالمی ایوارڈ دینے کی دہائی میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ فیصلہ متفقہ تھا رواں سال کے دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔

دوسری جانب اگر دنیا کی مقبول ویب سائیٹس کی بات کی جائے تو سب سے پہلے نام گوگل کا ذہن میں آتا ہے لیکن سال 2021 میں ٹک ٹاک نے گوگل کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اوردنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا عزاز اپنے نام کرلیا ہے کلاؤڈ سروس کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک پربھارت میں بھی اس ایپ پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔

دو،تین بچے پیدا کریں اور لون لیں‌، بینکوں کی پیشکش:حکومت کا پلان آگیا

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر آنے والے ٹریفک کو واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر ویب کے مقابلے میں کتنا ٹریفک آتا ہے 2021 کی مقبول ویب سائٹ ٹک ٹاک ہے اور 2020 کی فہرست میں 7 ویں نمبر تھی۔

تاہم چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک نے تیزی کے ساتھ اپنی رینکنگ میں اضافہ کیا ہے۔

دوست کا قتل،خاتون کی کال،پولیس موقع پر پہنچی تو چکرا کر رہ گئی

Leave a reply