سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو کیا تحفہ دیا؟ شیری رحمان کی کڑی تنقید
سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو کیا تحفہ دیا؟ شیری رحمان کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ نومبر میں حکومت نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی،ایک ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس بنیاد پر کیا گیا ہے؟ ایک ماہ میں حکومت نے بجلی کی مد میں صارفین پر 38 ارب کا بوجھ ڈالا ہر ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بہانہ بنا کر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے،
شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پورے سال مہنگائی کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا،سال کے اختتام پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے،منی بجٹ کی علیحدہ تیاریاں ہو رہی ہیں،منی بجٹ سرکار نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،مہنگائی کے علاوہ اس حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں،
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ
شیری رحمان نے کہا ہے کہ الزامات اربوں سے شروع ہوکر ایک گھر پر آ جاتے ہیں، علیمہ خان کےخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ کسی حکومتی وزیرکیخلاف کارروائی شروع کیوں نہیں ہوئی؟ تاریخ کاسب سے زیادہ قرض موجودہ حکومت نے لیا، مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید کم ہوچکی ہے.
باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں جاری
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔