پنک بس سروس کا کرایہ 7 روز نہیں لیا جائے گا،شرجیل میمن

0
48
sharjeel memon

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے

پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے وزیرِ ٹرانسپورٹ و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مضبوط ہونے سے خاندان اور گھر مضبوط ہوتا ہے،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سازگار ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہےتمام بسوں میں خواتین کیلئے بھی ویکنسیز ہیںہمارے ملک کی خواتین ایف 16چلا رہی ہیں، آج پنک بس سروس کی شروعات کرنے جا رہے ہیں،پنک بس سروس کا کرایہ 7روز نہیں لیا جائے گا،خواتین پنک پیپلز بس سروس میں 1فروری سے 7 فروری تک باکل مفت سفر کر سکیں گی

پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل ، تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ، پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی،دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی ، کراچی میں نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لیے اب (گلابی) پنک بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے ،

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply