سات ساگا
اجزاء:
پالک آدھا کلو
شلجم آدھا کلو
مٹر . آدھا پاو
گاجر آدھا پاو
بتھوا آدھا کلو
سویا ایک پاو
ٹماٹر آدھا کلو
ثابت لہسن ایک پوتھی
مکھن ایک پاو
ہری مرچیں دس عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
لال مرچ دو چائے کے چمچ
گھی ایک پاو
ترکیب:
تمام سبزیوں کو باریک کاٹ کر اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال۔کر ابال لیں اب گھی گرم۔کر کے اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں جب لوشبو آنے لگے تو اس میں ٹماٹر لال مرچ نمک اور ہری مرچیں شامل۔کر کے بھون لیں اس کے بعد اُبلی ہوئی سبزیاں ڈال۔کر اچھی طرح بھونیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں پھر ڈش میں نکال کر اوپر مکھن ڈال کر مزیدار ڈش گرم گرم چپاتیوں یا ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں