سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے،نواز شریف

سیاسی قائدین نے نوازشریف کی آمد اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا
0
185
nawaz

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی بلوچستان کی اہم سیاسی قیادت سے ملاقات ہوئی

اس موقع پر نواز شریف کاکہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے،ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے، گوادر سے کوئٹہ ساڑھے چھ سو کلومیٹر کی سڑک تعمیر کرکے بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں، گوادر کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے دو دن کا سفرکم ہوکر آٹھ گھنٹے رہ گیا ، اس سڑک کی تعمیر کے دوران چالیس سے زائد نوجوان شہید ہوئے تھے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں، گوادر سے خضدار اور رتو ڈیرو شاہراہ تعمیر کرکے جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو سندھ سے جوڑا گیا، اِن دونوں سڑکوں کی بنیادہم نے 1998-1999 میں رکھی تھی، ہکلہ اور ڈی آئی خان روڈ: ہگلہ اور ڈی آئی خان کی بنیادہم نے رکھی تھی ، اس منصوبے پر چار سال کام رُکا رہا، وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ کام شروع کرایا،یارک ساگو ژوب شاہراہ کو دورویہ اور بہتر بنانے، این 50 سے ملانے کا کام ہم نے شروع کیا،بسیمہ سے خضدار تک شاہراہ تعمیرکی گئی،یک مچ سے خاران کی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جو تقریباً تکمیل کے قریب ہے،جاپان کے تعاون سے راکھی گاج سے بے واتا تک سڑک بنائی جو شمالی بلوچستان کو جنوبی پنجاب (ڈی جی خان) سے جوڑتی ہے،ہم نے قلات ، کوئٹہ، چمن ،خضدار، کراچی دورویہ (این 25) پر کام شروع کیا، اس پر کام نہ روکا جاتا تو اب تک مکمل ہوتی، سولہ ماہ کی حکومت میں پھر کام شروع ہوا، ، دوسے تین سال میں مکمل ہوگی،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 1998-1999 میں کوسٹل ہائی وے کی بنیاہم نے د رکھی تھی، گلگت سکردو ہائی وے ہم نے شروع کی، 62 ارب روپے کی لاگت سے ہم نے ہی مکمل کی،

نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے ترقی اور ڈیویلپمنٹ کا جو کام ہم نے شروع کیاتھا، ہماری حکومت کے بعد وہ سفر روک دیا گیا،ہمارا شوق تھا ہماری محبت تھی ہماری فکر تھی بلوچستان کے لئے،ہم نے 1998 میں گوادر کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا یہ آج اور کل کی بات نہیں ہے،دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پہ ختم کیا، لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پہ ختم کر دیاتھا، بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے،بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں کے پانچ ہزار سے زائد طالب علموں کو وظائف دئیے، پسماندہ علاقوں کے ان ہزاروں بچوں نے وظائف پر بہترین تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی، تربت، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، پشین، گوادر، نوشکی اور وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس کھولے جہاں ہزاروں نوجوان زیر تعلیم ہیں،ہم گوادر تک پانی پہنچا چکے تھے، بعد میں کام رک گیا، ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے،سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے، سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے،

سیاسی قائدین نے نوازشریف کی آمد اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا ،سیاسی قائدین نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے نوازشریف کے جذبے اور سوچ کو سراہا ،قائدین نے مستقبل میں اشتراک عمل اور سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا.

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

نواز شریف نے بلو چستان کے عوام کے لئے کون سا کام کیا جو عوام انکا ساتھ دیں ، پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے ترجمان سر دار سر بلند خان جوگیزئی کا قائد مسلم لیگ ( ن) میاں محمد نواز شریف کے دورہ کوئٹہ پر ردعمل سامنے آیا ہے،سردار سر بلند خان جوگیزئی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو بلو چستان صرف جوڑ توڑ کے وقت یا دآتا ہے ، نواز شریف نے بلو چستان کے عوام کے لئے کون سا کام کیا جو عوام انکا ساتھ دیں ، مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت اختیار کر نے والے اپنے حلقوں سے مسترد ہو چکے ہیں، مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت کر نے والے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینے کے قابل نہیں ، 2013سے اب تک کتنی مر تبہ نواز شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،انہیں صرف الیکشن کے وقت کوئٹہ یاد آتا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ اور انکے فلاح و بہبود کے لئے کام کر نے پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی ہوا کی رخ نہیں بلکہ عوام کی رخ اور اتحاد پر یقین رکھتی ہے ،انشاء اللہ 8 فروری 2024 کو ہر طرف تیر چلے گے اور جیالے کامیاب ہوکر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے،بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور بلوچستان کی عوام کی مدد سے اگلا وزیراعلی جیالہ ہوگا،

بلوچستان عوامی پارٹی کے وفدنے ن لیگی قیادت سے ملاقات کے بعد بات چیت کی ہے، خالد خان مگسی کا کہنا تھا کہ ایک رسمی ملاقات ہوئی، ہم نے ویلکم کیا انہوں نے اپنے خیالات کااظہار کیا، ن لیگی قیادت سے مزید ملاقاتیں ہوں گی تو کسی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے بات ہوگی، میاں صاحب چاہتے ہیں سیاسی عمل بہتر طریقے سے چلے.

بلوچستان کے عوام ووٹ کسی اور کو ڈالتے ہیں نکلتا کسی اور کے نام ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ہم نے اپنے تحفظات سے میاں صاحب کو آگاہ کیا، ،ابھی تک مکمل طور پر ہمیں ووٹ کا حق نہیں ملی، بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل کریں ،بلوچستان کے عوام ووٹ کسی اور کو ڈالتے ہیں نکلتا کسی اور کے نام ہے،میاں صاحب کیا چاہتے ہیں یہ آپ ان سے پوچھیں،

Leave a reply