معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ پرانا وقت یاد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، صبا نے اس وڈیو میں‌کہا ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو تب وقت اور تھا لوگ اتنے مصروف نہیں تھے، ایک دوسرے کو وقت دیتے تھے. مجھے یاد ہے کہ ہم سب بہن بھائی دوپہر کو سکول سے آتے اور پھر کھانا کھا کر سو جاتے ، شام کو اٹھتے تو سب صحن میں بیٹھ جاتے چارپائیاں بچھا کر ، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مذاق کرتے ، بہن بھائیوں کی نوک جھوک بھی ہوجاتی تو والدین سے یا بڑوں سے ڈانٹ پڑتی تھی.

”آج کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کے کسی سے مل سکے،” پہلے وقت میں‌برکت تھی آج وقت میں‌برکت نہیں ہے، کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کو یاد کرلے کسی کو مل لے. ہم اپنے والدین کو وقت نہیں دے پاتے، وقت ہو بھی تو ہر کوئی موبائل فون میں لگا رہتا ہے. صبا نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے وقت کی قدر کیجیے اپنے رشتوں‌کی قدر کیجیے. صبا نے کہا کہ میں خود کو بھی دیکھوں تومیرا بھی یہی حال ہے میں بھی مصروف رہتی ہوں. لیکن میں‌پرانا وقت بہت مس کرتی ہوں .

 

کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

Shares: