پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جس پر کئی اداکاراؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صبا قمر کی حوصلہ افزائی کی۔
باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
جس پر عظیم خان نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی شئیر کی تھی اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا-
تاہم بعد ازاں صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
تاہم بعدا زاں انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔
صابا نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔
صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔
تاہم صبا قمر کی اس پوسٹ پر کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشا ﷲ۔
ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں تم سے متفق ہوں۔
ماہرہ خان کے ساتھ دیگر مشہور شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی،حدیقہ کیانی ،شرمین عبید چنائے، مومل شیخ، اظفر رحمن ، حمائمہ ملک ، عدنان انصاری ، رابعہ بٹ ، بلال اشرف، عائشہ عمر ،عبداللہ سلطان ،آئمہ بیگ اور ثنا فخر سمیت دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے،ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں، ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے۔ یار رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔
فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشاﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔
حدیقہ کیانی نے بھی صبا قمر کے لئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا کی جبکہ اظفر رحمن نے لکھا کہ ہمیشہ مضبوط رہو-
آئمہ بیگ نے کہا کہ آپ بہت بہادر خاتون ہیں اور آپ کو ایسا ہی اچھا انسان ڈیزرو کرتی ہیں ثنا فخر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-حمائمہ ملک اور عائشہ عمر نے بھی صبا قمر کے اس یصلے پر صاصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
رابعہ بٹ نے لکھا کہ اداکارہ رابعہ بٹ نے لکھا ’’جب ماں کی دعائیں ساتھ ہوں تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے جتنی بھی آنکھیں بند ہوں، دماغ میں دھند چھائی ہوئی ہو خدا راستہ بدل دیتا ہے دل بدل دیتا ہے۔ شادی زندگی کا ایک بہت بڑ افیصلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ صرف آپ کی نہیں آپ کی آنے والی پوری نسل کو متاثر کرتا ہے۔
رابعہ بٹ نے مزید لکھا جتنا میں آپ کو جانتی ہوں آپ ایک خوبصورت دل کی مالک ہیں صبا اور خوبصورت دلوں میں رب بستا ہے اور جہاں وہ خود بستا ہے اس جگہ کی ذمہ داری وہ خود اٹھاتا ہے۔ مسکرائیے کیونکہ اگر وہ نہیں ہوا جو آپ چاہتی تھیں تو پھر وہ ہوا جوکہ وہ آپ کا اور ہمارا رب چاہتا ہے۔
ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے ردعمل پر صبا قمر نے اظہار تشکر کیا-