پنجاب میں سبزی منڈیوں کو بھی آئی ٹی منڈیوں پر منتقل کر رہے ہیں,ڈاکٹر ارسلان خالد
معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہی کی پی آئی ٹی بی میں ملاقات۔ملاقات میں پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ارسلان خالد اور چودھری مونس الہی کو پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ترین منصوبوں کے حوالے سے حکام نے بریفنگ دی۔چودھری مونس الہی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ترین انیشییٹوز کو سراہا۔اس موقع پر معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہیں پیپرلیس بنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب کو مکمل طور پر آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی پر منتقل کررہے ہیں۔پنجاب ڈیجیٹل پالیسی پنجاب میں آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے امور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کررہے ہیں۔کیبنٹ میٹنگ سمیت وزیراعلی دفتر کے تمام امور بھی ڈیجیٹیلائز کررہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ تحصیل اور اضلاع کی سطح پر آئی ٹی سسٹم لا رہے ہیں۔آئی ٹی سسٹم کو فروغ دے کر ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنرمند بنا کر اپنے ہاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ڈیجیٹل ہنر 2.0 پروگرام جدت کا شاہکار منصوبہ,ہزاروں نوجوان مستفید ہونگے۔آئی ٹی انڈسٹری میں فارغ التحصیل طلبہ کو کھپانے کیلئے انڈسٹری کیساتھ جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔ پنجاب کی تمام سروسز کو آن لائن کررہے ہیں۔اہل پنجاب ایک کلک پر پنجاب کی تمام سروسز سے مستفید ہوسکیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی ملازمتوں سے آگاہی کیلئے خصوصی ایپ لا رہے ہیں۔ڈیٹا گورننس اور ڈیٹا شیئرنگ پر قانون سازی کررہے ہیں۔سبزیوں منڈیوں کو آئی ٹی منڈیوں پر منتقل کررہے ہیں۔ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ سبزیوں منڈیوں میں تمام ڈیٹا محفوظ بنایا جائے گا۔سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی میڈیسن کا منصوبہ صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرے گا۔
سابق وفاقی چودھری مونس الہی نے کہا کہ پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔عمران خان کے وژن کے مطابق آئی ٹی شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔پنجاب حکومت شعبہ آئی ٹی کی ترقی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرے گی
بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر قراداد پیش
وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ
وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم
بنی گالہ میں عمران خان کی کابینہ تشکیل ، چیف آف سٹاف بھی مقرر







