شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

0
114

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

وزیراعظم شہباز شریف کا آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عمل کا آغاز ہو گیا

شہباز شریف نے گزشتہ روز کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل کاحکم جاری کر دیا،

شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی ہے،شہباز شریف کا اس دوران کہنا تھا کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا،ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 کے بجائے ایک تعطیل کر دی سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی ، دفتر 10کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں معاشی ماہرین شرکت کریں گے اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی صورتحال پر غور ہو گا اجلاس میں معاشی ماہرین کی آراکی روشنی میں اہم فیصلے کیے جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم سے ملنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے،وزیراعظم کی ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وسیم اختر، امین الحق اور جاوید حنیف بھی شریک تھے،راناثنااللہ،سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب ملاقات میں شریک تھے ،شہباز شریف نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کا مضبوط ساتھ ناگزیر قراردے دیا،

مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کے جلد دفتر پہنچنے پر ردعمل سامنے آیا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے والا دوپہر سے پہلے دفتر نہیں آتا تھا اور اکثر تو آتا ہی نہیں تھا،

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے ملاقات میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کےحوالے سے فیصلہ کیاجائے گا، آج وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائےگی اوررات تک اعلان کر دیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کووزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے،

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد منگل کی صبح وزیرعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

قبل ازیں گزشتہ رات ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، سید امین الحق، مولانا اسعد محمود اور علیم خان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلند افراط زر سے نمٹنے اور جمود کا شکار معیشت کو شروع کرنے پر مرکوز ہو گی، دوسرے ممالک سے باہمی احترام، مساوات اور امن کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے، یہ فخر کی بات ہے تمام ادارے آئین کو رہنما اصول کے طور پر مانتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

Leave a reply