سابق بھارتی کرکٹر کو برطانوی عدالت نے سزا سُنا دی

0
34

لندن: برطانیہ میں سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے تاہم ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اس پر پچھلے 7 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔

متاثرہ شہری میلون ڈیاس کو شناخت چوری ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے ایک میڈیکل سینٹر گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن کافی وقت پہلے ہی ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔

میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہرشل پٹیل نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر اسے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ جعلی شناخت کے لیے 65 ہزار پاؤنڈز خرچ کیے۔ ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔

Leave a reply