وائٹ ہاوس سے امریکی اور چینی صدور کی ملاقات کا شیڈول جاری

0
40

وائٹ ہاوس نے امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا شیڈول جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ملاقات 15نومبر کوہوگی وائٹ ہاوس کے مطابق بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ورچوئل ہوگی۔

وائٹ ہاوس کے مطابق بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ مفادات سے متعلق بات ہو گی۔ جوبائیڈن چینی ہم منصب پر امریکی منصوبوں اور ترجیحات کو واضح کریں گے اور جوبائیڈن شی جن پنگ کو چین سےمتعلق امریکہ کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور چین میں طویل سرد مہری کے بعد ستمبر میں صدر جابائیڈن اور صدر شی جن پنگ میں پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ۔ دونوں رہنماوں نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چینی صدر نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے چین سے متعلق امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کی ہیں دونوں صدور نے تنازع کی طرف جانے والے راستے سے دور رہنے پر زور دیاتھا۔

خیال رہے کہ تائیوان نے چینی طیاروں کی در اندازی پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے حملے کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے چند روز قبل 38 چینی فوجی طیاروں نے تائیوان کی دفاعی زون میں پروازیں کی تھیں، جو بیجنگ کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ان طیاروں میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے، جو دو مرحلوں میں تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے جبکہ تائیوان کی جانب سے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا گیا۔

فضائی دفاعی شناختی زون کسی بھی ملک کے علاقے اور فضائی حدود سے باہر کا علاقہ ہوتا ہے لیکن یہاں آنے والے غیر ملکی طیاروں کو شناخت، نگرانی اور قومی سلامتی کے مفاد میں کنٹرول کیا جاتا ہے چین اور تائیوان 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران تقسیم ہوئے لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جزیرے کو کسی وقت طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

Leave a reply