1947 کی آزادی کو بھیک قرار دینے پر بھارتی شہری کنگنا رناوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

0
39

1947 کی آزادی کو بھیک قرار دینے پر بھارتی شہری کنگنا رناوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

باغی ٹی وی :حال ہی میں بھارت کا معتبر ترین ایوارڈ پدم شری اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں جب کہ ان پر کئی مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں تاہم اب تو انہوں نے ایسا بیان دیا ہے کہ ان کے خلاف بھارتی شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں –


دو روز قبل بھارتی چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیان سے شدید صدمہ پہنچا، کنگنا رناوت نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔

خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھ رہی ہوں کنگنا رناوت

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کچھ حکومتی رہنما بھی اداکارہ کے اس بیان شدید غصے میں ہیں دہلی سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما پراوین شانکر کپور نے کنگنا رناوت کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پراوین شانکر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ آزادی میں مرنے والوں کی اولاد ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ کنگنا رناوت کا 1947ء میں ملنے والی آزادی کو بھیک کہنا جنگ میں مرنے والوں کی توہین ہے، ان کے خلاف عدالتی کارروائی ہونی چاہیے۔

Leave a reply