سابق رکن اسمبلی کا بیٹا منشیات کیس میں گرفتار

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے

لاہور پولیس نے کاروائی کی ہے، پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے سابق رکن قومی اسمبلی منور منج کے بیٹے سلمان منج کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری کے دوران پولیس نے ملزم سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی منور منج کے بیٹے سلمان منج کو اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ پر کھوکھر بس سٹاپ کے قریب منشیات خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سلمان منج کی گاڑی سے بھاری مقدار میں آئس، شراب اور چرس برآمد کی گئی ہے  پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

اسلام پورہ پولیس کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم کی گرفتاری گزشتہ روز ہوئی ہے، عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،

Leave a reply