سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ

معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے , پولیس
0
40
aam khan sec

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ ان کے بھتیجے سعید خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے ،اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دیدی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے،اعظم خان کا موبائل بھی بند ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمے کا فیصلہ ہوگا،اعظم خان عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں، اعظم خان پر عمران خان دور حکومت میں کئی الزامات لگائے گئے تھے، چیئرمین نیب ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں بھی اعظم خان کا نام بھی مبینہ طور پر سامنے آیا تھا کہ انہوں نے طیبہ کو بلا کر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا، اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی۔ یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا.

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ اعظم خان جو میرے پرنسپل سیکرٹری تھے کل شام سے لاپتہ ہیں۔جو بھی میرے قریب سمجھاجاتا ہےاسے نشانہ بنایاجاتا ہے۔اسکےعلاوہ میں گزشتہ رات سابق گورنرلطیف کھوسہ کے گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں کیونکہ وہ ہماری قوم پر پھیلائی گئی فاشزم پر تنقید کر رہے ہیں.

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

Leave a reply