اوکاڑہ:احترام رمضان آرڈیننس، ایم اے جناح روڈ پرواقع صابر ہوٹل سربمہر کردیاگیا

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا غلام مصطفی جٹ نے احترام رمضان آرڈیننس کے سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر متعدد ہوٹلز کی چیکنگ کی، انہوں نے انسپکشن کے دوران ایم اے جناح روڈ واقع صابر ہوٹل کو احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق احترام رمضان ارڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

احترام رمضان کی خلاف ورزی کی مرتکب افراد مذہبی و اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں ، احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں کاروبار نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

Comments are closed.