ڈیرہ غازیخان: ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ، نرسری تا پانچویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا نتائج میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں پرنسپل کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم و دیگر مہمانان نے انعامات تقسیم کئے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ رزلٹ میں نمایاں پوزیشنوں پر انعام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے دو روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواکمپئرنگ کے فرائض عدیلہ کھوسہ ، فاطمہ ، انتا سویرا، اقرا اور محمد نعمان نے سر انجام دیےتقریب کے پہلے روز نرسری تا پانچویں کلاس کے نتائج کا اعلان کیا گیا

تقریب میں ممبران گورننگ باڈی پروفیسر صادق قسمانی ، کوثر سلیم ایڈووکیٹ،مسرت علی دستی ایڈووکیٹ،اساتذہ پروفیسر خالد ممتاز ،شاہد اقبال سمیت ادارے کے دیگر فیکلٹی ممبران ،پوزیشن لینے والے بچوں کے والد ین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بچوں کی طرف سے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم نے ادارے کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا

انہوں نے مزید کہاکہ میں نے ادارہ سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر مسلسل ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ، روشنی سینٹر کا قیام ، فاطمہ بلاک میں سولر سسٹم کی سہولت ،ادارے کے مختلف بلاکس کی تزئین و آرائش اور طلبا و طالبات کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کے ساتھ قومی سطح کے اداروں مثلاً ایچی سن وغیرہ کے پروگراموں اور مقابلہ جات میں حصہ دلوایا اور اس وقت بھی ادارے کی ترقی وترویج ، سٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت کے بہت سے پراجیکٹس پر جلد عمل درآمد کرنے کا پروگرام ہے جس کے لیے والدین کے پرخلوص تعاون کی اشد ضرورت ہے

انہوں نے اس موقع پر زینب بلاک ذور عثمان بلاک کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی تقریب کے اختتام پر ممبران گورننگ باڈی پروفیسر صادق قسمانی ، کوثر سلیم ایڈووکیٹ،مسرت علی دستی ایڈووکیٹ کو ادارے کی جانب سے اعزاز ی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

Leave a reply