سینیٹر صابر شاہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

0
34

سینیٹر صابر شاہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

ایوان بالا ء کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا چیئرپرسن کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر قرۃ العین مری نے سینیٹر صابر شاہ کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹر قرۃ العین مری کے تجویز کردہ نام کی تائید کی۔ چیئرمین کمیٹی برائے آبی وسائل منتخب ہونے پر سینیٹر صابر شاہ نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ انشاء اللہ پوراکروں گا۔اراکین کمیٹی کے ساتھ ملکر معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

نو منتخب چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو ذمہ داری ان کو سونپی گئی ہے سب کے ساتھ ملکر اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے سینیٹرز اراکین نے پانی کے مسئلے کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر اپنے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے زراعت کو ترقی دینے کی ضرورت ہے پانی پاکستان میں موجود ہے ، فصلوں کو وقت پر پانی دینے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے-

بلوچستان کا پانی سندھ میں چوری ہو رہا ہے،قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں انکشاف

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی گئی منظوری

بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نظرانداز کیا گیا ہے-زیرزمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے-اس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ہمیں نو گو ایریا میں بھی جا کر پانی کے مسئلے حل کرنے ہوں گے سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو نمائندگی دینے چاہئے انہوں نے کمیٹی کو مزید فعال بنانے پر زور دیا  قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز تاج حیدر،قرۃ العین مری، محمد ہمایوں مہمند، گردیپ سنگھ، کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ سیکریٹریٹ رابیعہ انور اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Leave a reply