صدر عارف علوی‌ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی
0
180
arif alvi004

صدر عارف علوی‌ کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک کی۔ صدر پوری قوم کا ہوتا ہے ناکہ صرف ایک سیاسی جماعت کا ہوتاہے۔عارف علوی نے اپنے صدراتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ عارف علوی صدر کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوۓ غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوۓ ہیں۔صدر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے۔ عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی۔ صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔صدر آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے۔ صدر کیخلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔صدر کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی ،صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم اپنی مدت پوری کر چکے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے،

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Leave a reply