ٕصدرممکت کی انوکھی فرمائش پوری کرنے کے لیے پورا علاقہ سیل ، شہری پریشان

0
27

ٕصدرممکت کی انوکھی فرمائش پوری کرنے کے لیے پورا علاقہ سیل ، شہری پریشان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ‏صدر مملکت عارف علوی انوکھی فرمائش پوری کرنے تِکے کھانے بابو محلہ صدر راولپنڈی پہنچ گئے، سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورا علاقہ سیل کردیا گیا ، تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کر دی گئیں. ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، علاقہ مکین اس وجہ سے شدید پریشان رہے.

پی ٹی آئی حکومت جو وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول کی سب سے بڑی ناقد رہی ہے اور اپنے الیکشن میں اس کے خلاف مہم چلاتی رہی ہے . وزیر اعظم عمران خان اپنے جلسوں میں اس وی آئی پی کلچر کے سخت خلاف تھے اور اس کو برا بھلا کہتے آئے ہیں . اسی طرح کسی وی آئی پی کا کوئی کاروان گزرتا تو اس کی گاڑیاں‌ تک گنی جاتی تھیں. لیکن حکومت ملتے اور برسر اقتدار آتے ہی اپنی اس سب باتوں اور بلند دعوں کے خلاف ورزی کرنے لگے .


اس خلاف ورزی کی حالیہ مثال ہے کہ ایک ویڈیو وائرل ہے .جس میں صدر مملکت ڈاکٹر آصف علوی کا کانوا ئے پنڈی صدر میں گزر رہا ہے اس میں صدر صاحب نے اپنی ایک فرمائش کو پورا کرنے کے لیے یہاں‌کا رخ‌کیا تکہ کھانے کے لیے بابو تکہ پنڈی کا رخ‌کیا گیا جہاں صدر صاحب کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پورے علاقے کو سیل کرنا پڑا . تمام دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئیں‌. لوگوں کا باہر نکلنا محال ہو گیا . اس سیکیورٹی کی وجہ سے سب اہل علاقہ بہت پریشان تھے ، یوں صدر صاحب کی فرمائش کو شہریوں کو اس طرح گھر قید کر کے اور دکانیں‌بازار بند کر رکے پورا کیا گیا

Leave a reply