صدر مملکت، وزیراعظم کی ملاقات

0
35

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے

ایوان صدر،پریس ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم نے صدر مملکت کی خیریت بھی دریافت کی نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،دونوں کی ملاقات میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے بھیجی گئی سمری پر بھی بات چیت کی گئی ،سب سے بڑھ کر ملاقات میں تلخیاں کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری سے قبل صدر مملکت بیمار ہو گئے تھے شہباز شریف سے چیئرمین سینٹ نے حلف لیا تھا، بعد ازاں وفاقی کابینہ کی حلف برداری ہونی تھی تب بھی صدر مملکت بیمار ہو گئے اور انہوں نے حلف نہیں لیا، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تو صدر مملکت نے اسے منظور نہیں کیا تھا

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

Leave a reply