مظفرگڑھ ملک کے مایہ ناز صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم، نامور ٹیچر، الحاج محمد جمیل قریشی، بانی مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ رات تین بجے سٹی ہسپتال ملتان میں انتقال کرگئے، وہ علاج کے لیے وہاں داخل تھے، ان کا خلا قیامت تک پر نہیں ہو سکے گا، آپ نے مثالی طرز تعلیم متعارف کرایا جسے ملک بھر میں پذیرائی ملی، آپ کا شمار کیڈٹ سازی کی تعلیم کے نامور ماہرین میں ہوتا ہے، آپ کے ملک بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں،

آپ نے پہلے جمیل اکیڈمی اور بعد ازاں  سال1984 میں مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ کی بنیاد رکھی، مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ کی بنیاد رکھنے کے وقت آپ کے ساتھیوں میں ممتاز ماہر تعلیم اور ریاضی کے نامور معلم الحاج رانا محمد وکیل خاں، بانی وکیل ہائر سکینڈری سکول خان گڑھ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم الحاج منظور حسین شاکر  بھی شامل تھے، آخر الذکر دونوں شخصیات اب اس دنیا میں نہیں رہیں، اور اب مثالی طرز تعلیم کے بانی بھی رحلت فرما گئے، انا لللہ و ان علیہ راجعون۔۔ایک بے مثال عہد تمام ہوا۔آسماں ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے

Shares: