صدارتی انتخابات ملتوی کئے جائیں، سنی اتحاد کونسل کے صدارتی الیکشن کے امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کے مقابلے میں امیدوار ہیں، صدارتی انتخابات کل ہوں گے، آج صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے
الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں،صدارتی انتخابات کی تمام تیاریاں و انتظامات مکمل ہو چکے ہیں.صدارتی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز،بیلٹ بکس اور دیگر سامان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ترسیل کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے، انتخابی سامان چاروں صوبوں کے لیے روانہ کیا گیا الیکشن کا سامان صوبائی الیکشن کمشن کے دفاتر میں سخت سیکیورٹی میں پہنچایا گیا، 9 مارچ کو بیلٹ پیپرز بیلٹ بکس کو صوبائی دفاتر سے متعلقہ اسمبلی میں پہنچایا جائے گا ۔
محمود اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں تو آصف زرداری، پیپلز پارٹی، ن لیگ کے امیدوار ہیں، ایم کیو ایم بھی آصف زرداری کو ووٹ دے گی وہیں ،مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخابا ت کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے تا ہم انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ محمود اچکزئی کو ووٹ دیتا تاہم پارٹی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے،
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔
صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں،آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اسکے بعد اب 9 مارچ کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں
صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے
چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور
صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ
صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ
صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے