صدارتی آرڈیننسز کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

0
26

صدارتی آرڈیننسز کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی آرڈیننسز کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی طلب کر لیا،

عدالت نے کونسا صدارتی نوٹفکیشن معطل کر دیا؟ اہم خبر

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صدارتی آرڈی نینس کےاجرا سے پارلیمنٹ کےاختیارات کو سلب کیا جا رہا ہے،صدرمملکت نے ایک ہی روز میں 8 مختلف آرڈی یننس جاری کیے،تمام آرڈی یننس کی فہرست اور تفصیلات بھی عدالت کو فراہم کردی گئی ہیں،ایک آرڈی نینس کرپشن ریفرنس کے انڈرٹرائل ملزمان کا جیل میں سی کلاس کی فراہمی سےمتعلق ہے،

افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

عدالت نے کہا کہ اگراچھے ایشوزپرآرڈی یننس آرہے ہیں تو اس کو سپورٹ کریں،آپ اچھی چیزوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے ایکٹ میں تبدیل کردیں، آرڈی نینس کی ایک مدت ہوتی ہے جس سے آگے وہ نہیں جا سکتے،

شریف فیملی میں پارٹی لیڈرشپ کی جنگ جاری، یہ انکشاف کس نے کیا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ننے استفسار کیا کہ کیا جوائنٹ اپوزیشن نے یہ معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھایا؟ ویمن رائٹس ،وراثتی جائیداد کے سرٹیفکیٹ سے متعلق آرڈیننسزسےعدالتوں پربوجھ کم ہوگا،اچھے آرڈیننس کوسپورٹ کریں،آپ تو تمام آرڈیننسز کو عدالت لے آئے ہیں،

وکیل نے کہا کہ ہم آرڈیننس کوچیلنج نہیں کررہے، جس طریقے سے انہیں پاس کیا گیا اس کیخلاف عدالت آئے ہیں، آرڈیننس جاری کرنے کیلیے آئین میں جو طریقہ کار درج ہے اس کو فالو نہیں کیا گیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کام ہے کہ پارلیمنٹ کو قابل عمل بنائیں،تمام سیاسی جماعتوں کیلیے ضروری ہے کہ وہ عدالتوں کو سیاسی معاملات سے دور رکھیں، بدقسمتی سے ڈکٹیٹرشپ کے دورمیں پاس آرڈیننسزکو پارلیمنٹ نے ایکٹ کی شکل دی،پارلیمنٹ میں بیٹھنے والوں کولا ءمیکر کہا جاتا ہے،

بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ صدر لا ءمیکر نہیں ہوتا، صدرکو صرف ایمرجنسی اورغیرمعمولی حالات میں آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار ہے،اس وقت حکومت پارلیمنٹ کو نظرانداز کرکے آرڈیننسزکے ذریعے قوانین بنا رہی ہے

Leave a reply