سعادت حسن منٹو کو گُوگل کا خراج عقیدت پیش

0
42

اردو ادب کے معروف نامور اورعظیم افسانہ نگار ،مصنف سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے خراج عقیدت پش کیا

باغی ٹی وی :اردو ادب کے معروف نامور اورعظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو ان کے 108ویں یوم پیدائش پر گُوگل نے اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو بھارت کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں حاصل کی

1921 میں ایم او مڈل سکول میں چوتھی جماعت میں داخلہ لیا سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی اور والد کی سختی کی وجہ سے منٹو کو اپنا آپ کو جلدی ظاہر نہ کر پائے

پاکستان بننے کے بعد منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں ، بو ، کالی شلوار اور ہتک سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کئے ان کے افسانوں پر مقدمے بھی چلے لیکن منٹو ان سے بری ہو گئے، وہ ادب برائے زندگی کے قائل تھے جن کی کہانیوں میں دکھی انسان چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں

علاوہ ازیں سعادت حسن نے مختصر کہانیوں کے 22 مجموعے ، ایک ناول ، ریڈیو ڈراموں کی پانچ سیریز ، مضامین کے تین مجموعے اور ذاتی خاکوں کے دو مجموعے تیار کئے۔

وہ 20 ویں صدی کے بہترین اردو ادیبوں میں سے ایک کے طور پرجانے جاتے ہیں اور ان کی وسانح حیات کے موضوع پر دو فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں: ایک سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں منٹو اور دسوری بار 2018 میں نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم منٹو۔

سعادت حسن منٹو کہتے تھے کہ افسانہ مجھے لکھتا ہے انہیں ان کی بہترین خدمات پر 2012 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا اردو کے اس عظیم افسانہ نگار کا انتقال 42 برس کی عمر میں 18 جنوری 1955 کو ہوا مگر وہ اپنی تحریروں کے حوالے سے دنیائے ادب میں سدا زندہ رہیں گے۔

معروف فلمی شاعر کیفی اعظمی کی 18 ویں برسی

مخملی آواز کے مالک طلعت محمود کی 22 ویں برسی

Leave a reply