صدر مملکت نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ کر دیا

0
34
arif alvi

صدر مملکت عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ کر دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ کر دیا ہے جبکہ سکھر ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی خاتون کو ائیرپورٹ منیجر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا تھا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا ملزم نے خاتون کو سماعت کے لیے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کرا کر ذہنی اور مالی مشکلات میں ڈالا۔ خاتون شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو درخواست دی تھی۔

وفاقی محتسب نے کیس پر دائرہ اختیار سے متعلق ملزم کے اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا، ملزم نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر کو اپیل کی جسے صدر نے بھی مسترد کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
صدر مملکت نے ملزم کو بطور جرمانہ شکایت کنندہ خاتون کو فضائی سفر کا کرایہ ادا کرنےکاحکم دیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کیس کی کارروائی زیر التوا ہے جس میں شواہد ریکارڈ کیے جانے باقی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے اور صدر کو مشورہ دیا گیا کہ اس ملزم کو سزا بھی ملنی چاہئے.

Leave a reply