سعدیہ غفار اور حسن حیات خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات شادی کے بندھن میں بندھ گئے

باغی ٹی وی :گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسین حیات خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی کی تقریب میں اقرا عزیز حسین، یاسر حسین، سجل علی، صبور علی، زارا نور عباس سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی
https://www.instagram.com/p/B9NMkuDDLbg/?igshid=yreid8pi94du
سعدیہ غفار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے شوہر حسن حیات نےآف وائٹ رنگ کا کُرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے

سعدیہ غفار نےاپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمد اللہ‘ لکھا

اداکارہ کی اس پوسٹ پر سجل علی نے شادی مبارک کا کمنٹ کیا

اداکارہ زارا نور عباس نے ماشااللہ ماشااللہ لکھا

علی سید نے ماشااللہ کہتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی

سید حسین نے لکھا ماشااللہ بہت بہت مبارک ہو

دوسری جانب حسن حیات خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سعدیہ غفار کے ہمراہ شادی کی تصویر شیئر کی اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خوش آمدید مسز حسن حیات خان
https://www.instagram.com/p/B9NLGNgADhG/?igshid=k322tknsn9n0
حسن حیات خان نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ نکاح بھی استعمال کیا

اس سے قبل ان کی ڈھولکی اور مایوں کی تقریبات بھی ہوئیں تھیں جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا ہر شئیر کی تھیں
https://www.instagram.com/p/B9J9yUMAVgW/?igshid=6spd49nkzqmd
سعدیہ غفار نے اپنی ڈھولکی میں سبزرنگ کا شرارا پہنا تھا جبکہ حسن حیات نے آف وائٹ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا
https://www.instagram.com/p/B9EXkUsA-Wv/?igshid=frctcsdbvf15
مایوں کی تقریب میں سعدیہ غفار نےسفید رنگ کا لہنگا پہنا تھا جبکہ حسن حیات نے پیلے رنگ کا کُرتا پہنا تھا

سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی نسبت طے پا گئی

Comments are closed.