حلقہ پی پی 266 صادق آباد میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردئیے گئے
ریٹرننگ افسر نے حلقہ پی پی 266 کے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پاکستان تحریک جوانان چوہدری اسرار گوندل کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے،حلقہ پی پی 266 کے الیکشن کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، اسرار گوندل کے مقابل امیدوار وں پیپلز پارٹی کے ممتاز چانگ , مسلم لیگ نواز کے وحید خان ڈاہر اور تحریک انصاف سے سمیع جٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ،
امیدوار صوبائی اسمبلی 266 چوہدری اسرار گوندل کو ہارٹ اٹیک کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھاحالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کیا گیاچوہدری اسرار گوندل تحریک جواناں پاکستان کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے،تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے بھی امیدوار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.
الیکشن سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 89 امیدواروں کی موت ہو چکی
عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 89 امیدوار وفات پا گئے،وفات پانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں،قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کاشکار ہوئے، این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30جنوری کو انتقال ہوا،
قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراءسے قبل وفات پاگئے، قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 89 ہوگئی،حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے،
رپورٹ ،محمد اویس، اسلام آباد
تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے
چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ
آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر
آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا