لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیوہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا-
باغی ٹی وی : سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق مارچ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 20لاکھ 71 ہزار 742 کالز موصول ہوئیں،ایک لاکھ 90 ہزار12 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی،مختلف معلومات کے حصول کیلئے87 ہزار947 کالز موصول ہوئیں-
پارلیمنٹ مقدس مقام:آئین کی بیحرمتی ناقابل قبول:جمعہ کےدن یومِ تحفظِ آئین منائیں گے:مولانا فضل الرحمن
اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ریکارڈ کے مطابق -موصول شدہ کالز میں سے 13لاکھ3ہزار322 کالز غیر متعلقہ تھیں ، مارچ میں ٹریفک سے متعلقہ 12 ہزار 337 کالز پر رہنمائی کی گئی
جاری ریکارڈ کے مطابق لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 17 بچوں سمیت 23افراد کواپنوں سے ملوایا گیا 221 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں اور 9 رکشے مالکان کے حوالے کیے گئے-
واضح رہے کہ 4 اپریل کو سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اعلیٰ سطح کااہم اجلاس منعقد ہوا تھا اجلاس میں شہر کی لا اینڈ آرڈر صورتحال، رمضان المبارک اور پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا –
چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان،سی ٹی او منتظر مہدی، ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی سکیورٹی، ایس پی سی آئی اے،ایس پی اے وی ایل ایس، آپریشنز کمانڈر ایس پی عاصم جسرا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی تھی-
ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے سی سی پی او لاہور کو امن و امان کی موجودہ صورتحال، رمضان المبارک اور پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کے انتظامات بارے بریفنگ دی تھی-
سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ہدایت کی تھی کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کی سکیورٹی مزید بڑھا دی جائے۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر کا امن و امان متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ ٹیموں کو اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرنے جبکہ شہر کے داخلی راستوں اور عارضی ناکوں پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کی چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی تھی-
ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی
دوسری جانب حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر کی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے 31 مارچ 2022 کو پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورزیتون گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا –
جس میں زیتون گروپ کے ایڈمنسٹریٹر اورآئی ٹی ہیڈ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر چیف ٹیکنالوجی آفیسر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور زیتون گروپ کے ایڈمنسٹریٹرنے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے-
واضح رہے ایل ڈی اے کے تعاون سے پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیزکے کیمروں کو سیف سٹیز سے لنک کیا جارہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بوقت ضرورت نجی سوسائٹی کیمروں کی فوٹیج سیف سٹی میں دستیاب ہوگی۔شہر بھر میں منظور شدہ سوسائٹیزسکیورٹی اور سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی تجاویز کے مطابق کیمرے نصب کریں گی۔








